Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصباح الحق نے سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے کرکٹرز کے نام پی سی بی کو بھجوا دیئے

شائع 12 مئ 2020 01:23pm

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کرکٹرز کے نام پی سی بی کو بھجوا دیئے، چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد اعلان کل کیا جائےگا۔

پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کیلئےعیدی تیار، 19 یا 20 کرکٹرز کو آج سینٹرل کنٹریکٹ ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق معاوضوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں، ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کے نام پی سی بی کو بھجوا دئیے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی جانب سے حتمی منظوری ملنے کے بعد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔

سابق کپتان سرفراز احمد کی اے کٹیگری سے تنزلی کا امکان ہے، ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی بی سے اے کٹیگری میں پروموشن ہوگی۔

فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولرحسن علی اور عثمان شنواری کے کنٹریکٹ خطرے میں ہیں، ان کی جگہ نسیم شاہ اورحارث رؤف کی سی کٹیگری میں انٹری ہوسکتی ہے۔